شیخوپورہ(این این آئی)گیس لوڈشیڈنگ کے باعث ناشتہ تیار نہ کرنے پر شوہرنے بیوی کو طلاق دے دی، تفصیلات کے مطابق گیس لوڈ شیڈنگ سے گھروں میں ٹائم سے کھانا نہ بننے پر لڑائی جھگڑے ہونے لگے، شہروگردونواح میں سی این جی بندش کے باوجودسوئی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ شروع کردی گئی ،عوام ناشتہ سمیت گھرکے دیگرکھانوں سے محروم ہوگئے، سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کے بعدایل پی جی کی قیمتوں میں دکانداروں نے ازخوداضافہ کرلیاہے۔
کوئلہ اورلکڑی کی قیمتوں میں بھی اضافہ مزدورپیشہ افرادکی پہنچ سے باہرہوگئے ،واقعات کے مطابق شیخوپورہ شہروگردونواح میں سی این جی بندش کے باوجودسوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کاسلسلہ عروج پرپہنچ گیاہے، چوبیس گھنٹے میں صرف ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ صبح ساڑھے پانچ بجے سے صبح سات بجے تک پوری گیس فراہم کی جارہی ہے، اس کے بعدگیس کاپریشرکم کردیاجاتاہے جس پرناشتہ تیارہوناتوایک طرف رہاچائے بنانابھی مشکل ہوجاتاہے۔