جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

خواجہ آصف، مریم اورنگ زیب، جاوید لطیف، رانا تنویر، سردار ایاز صادق  عظمیٰ بخاری، خرم دستگیر سمیت دیگر رہنمائوں کی ممکنہ گرفتاری، وجہ بھی سامنے آگئی

datetime 27  دسمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) احسن اقبال کی گرفتاری کے بعد، مسلم لیگ (ن) سے اب اور کس کو گرفتار کیا جائے گا؟ پہلے تو نیب تھا لیکن اب تو ایف آئی اے والوں نے اپوزیشن رہنمائوں بالخصوص نون لیگ سے جڑی شخصیات کو طلب کرنا شروع کر دیا ہے۔رزنامہ جنگ میں شائع رپورٹ کے مطابق اس صورتحال سے نون لیگ کے کئی رہنمائوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی ہے جو پہلے ہی ٹی وی اسکرینوں سے

غائب ہو چکے ہیں اور پہلے کی طرح ٹاک شوز میں روزانہ شرکت نہیں کر رہے تاکہ ممکنہ گرفتاری سے بچا جا سکے۔لندن میں موجود نون لیگ کی اعلیٰ قیادت کو ’’ہٹ لسٹ‘‘ (نشانے پر موجود افراد کی فہرست) سے آگاہ کر دیا گیا ہے جنہیں مستقبل میں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔اس فہرست میں خواجہ آصف، مریم اورنگ زیب، جاوید لطیف، رانا تنویر، سردار ایاز صادق، عطا اللہ تارڑ، عظمیٰ بخاری، خرم دستگیر اور محسن ر انجھا شامل ہیں۔اس نمائندے کو جو فہرست دی گئی ہے اس کے مطابق، پرویز رشید کا نام نہیں ہے لیکن انہیں بھی آئندہ چند روز میں ایف آئی اے میں پیش ہونے کا نوٹس مل چکا ہے۔ چند روز قبل، نیب نے احسن اقبال کو گرفتار کیا تھا حالانکہ اپوزیشن لیڈرز کیخلاف کارروائیوں کے حوالے سے عدالتی فیصلے نیب کی کارکردگی کا بھانڈا پھوڑ چکے ہیں۔عدالتیں نیب کے گرفتار کردہ رہنمائوں کی درخواست ضمانت منظور کر رہی ہیں اور ساتھ ہی مختلف مقدمات میں بیورو کی کارکردگی پر سخت سوالات بھی اٹھا رہی ہیں، بیورو اور احتساب کے عمل کیلئے عدالتی فیصلوں میں ’’اختیارات کا بے دریغ استعمال‘‘، ’’بد نیتی‘‘، ’’قیاس آرائی‘‘، ’’بنا مشاہدے کے اقدامات‘‘، ’’عدم صلاحیت‘‘ وغیرہ جیسی اصطلاحات کا استعمال کیا جا چکا ہے۔تاہم، نیب متعدد مرتبہ کہہ چکا ہے کہ ادارہ قانون کے مطابق بلا خوف و خطر کام کر رہا ہے۔ نیب کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ میرٹ کی بنیاد پر مقدمات قائم کرتا ہے اور سیاسی بنیادوں پر نشانہ بنائے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔نیب کے بعد

رانا ثناء اللہ کو گرفتار کرنے والی اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی ساکھ بھی سوالات اٹھ رہے ہیں کیونکہ لاہور ہائی کورٹ نے رانا کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے اسی بات کی نشاندہی کی ہے۔رانا ثناء اللہ اپوزیشن کے منہ پھٹ لیڈر ہیں، کیس کے اس پہلو کو دیکھیں تو سیاسی بنیادوں پر نشانہ بنانے کی بات نظر انداز نہیں کی جا سکتی اور ملک میں اب یہ راز کی بات نہیں رہی۔

لاہور ہائی کورٹ نے حیرانی کا اظہار کیا کہ اے این ایف نے الزام لگایا کہ رانا منشیات کے کاروبار میں ملوث ہیں لیکن اس کے باوجود مبینہ نیٹ ورک کے متعلق تفتیشی مقاصد کی خاطر اے این ایف نے ان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست تک نہیں کی۔قومی احتساب آرڈیننس میں ضمانت کے حوالے سے سخت پابندی کے باوجود، لاہور ہائی کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کو

طبی بنیادوں پر ضمانت دی اور علاج کیلئے باہر جانے کی اجازت دی،چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز، آشیانہ اسکینڈل میں شہباز شریف، ایل این جی کیس میں مفتاح اسماعیل، عمران الحق اور صاف پانی اسکینڈل میں قمر الاسلام انجینئر کے علاوہ درجنوں افراد اور دوسری جانب منی لانڈرنگ کیس میں فریال ٹالپور اور آصف زرداری کو بھی ضمانت پر رہا کیا جا چکا ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…