جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

محترمہ بے نظیر بھٹو وفاقِ پاکستان کی سب سے مضبوط زنجیر تھیں، قاتلوں نے درحقیقت کیا سازش کی تھی؟بلاول بھٹو کا خصوصی پیغام

datetime 26  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو وفاقِ پاکستان کی سب سے مضبوط زنجیر تھیں اور ان کے قاتلوں نے درحقیقت اس زنجیر کو توڑنے کی سازش کی تھی، لیکن اس قومی سانحے کی فورا بعد صدر آصف علی زرداری نے ”پاکستان کھپے“کا نعرہ لگا کر ان مکروہ عزائم کو ناکام بنا دیا۔

سابق وزیر اعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے 12 ویں یوم شہادت کے موقع پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ پاکستان کی عوام اپنی اس بہادر قائد کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، جنہوں نے اپنا سب کچھ اِس ملک، اس کے پسماندہ اور ننگے پاوں والے لوگوں کے لئے قربان کردیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ایک بیٹی کی حیثیت سے انہوں نے اپنے والد و عوام میں انتہائی مقبول رہنما شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ان نظریات کے لئے جانفشانی سے مقابلہ کیا، جن کی خاطر ان کے والد نے پھانسی کے پھندے کو گلے لگایا تھا۔ انہوں نے وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے جیالوں کو متحد کرکے ضیا کی شکل میں موجود ایک سفاک آمر کے خلاف انتھک جدوجہد کی قیادت کی۔ بحالیِ جمہوریت کی جدوجہد کے دوران شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو قیدِ تنہائی اور جلاوطنی کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑیں۔ پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے آمریت کو شکست سے ہمکنار کیا اور انہیں انتھائی مجبوری کی حالت میں اقتدار سونپا گیا تھا، کیونکہ ضیا باقایت 1988ع کے عام انتخابات کو مکمل طور پر ہائی جیک کرنے میں منہ کی کھانی پڑی تھی۔ انتخابات کے بعد، بطور وزیر اعظم انہوں نے تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا اور ملک و عوام کی ترقی کے لئے ترقیاتی پروگرام شروع کیئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو نے صحت، تعلیم، غربت کے خاتمے، خواتین کی بھبود اور دفاع جیسے پروگراموں کو شروع کیا اور ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کردیا۔

بیلسٹک میزائل پروگرام نے اس جوہری پروگرام کی موجودگی میں ہمارے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنادیا، جس کی بنیاد ان کے والد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اپنے عدالتی قتل ہونے سے پہلے رکھی تھی۔ بلاول بھٹو زرداری نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن سے تجدید عہد وفا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ پاکستان کی عوام اور پارٹی کارکنان کی حمایت سے یہ جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو عوام کے دل و دماغ میں ہمیشہ زندہ و جاوید رہیں گی کیونکہ پاکستان کی تاریخ میں ان کی جمہوریت، انسانی حقوق اور پرامن معاشر کے لیئے جدوجہد پر مبنی سیاسی ورثے کو کبھی فراموش نہیں کیا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…