پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

کرپٹ عناصر اور کرپٹ سیاستدانوں کے لیے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں،رانا ثناء اللہ کے خلاف ثبوت کے انبار سامنے آ جائیں گے، دھماکہ خیز دعوے

datetime 26  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انگلینڈ مانچسٹر(این این آئی)خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پاکستان اللہ کی طرف سے تحفہ ہے تاہم ماضی کے نالائق حکمرانوں نے ملک عالمی طاقتوں کے ہاتھوں گروی رکھ دیا تھا کرپشن اور لوٹ کھسوٹ کی وجہ سے پیسہ عوام پر خرچ نہیں ہوسکا۔ امیر اور غریب کے بیچ میں بہت بڑا خلا پیدا ہوا عمران خان کی قیادت میں کرپشن منی لانڈرنگ کا خاتمہ ہو رہا ہے۔ پاکستان میں دہشت گردی کو شکست ہو گئی ہے۔

ملک ایک مضبوط معاشی ٹریک پر آچکا ہے قومی اداروں کو مستحکم بنانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ کرپشن سے پاک پاکستان کی بنیاد رکھی جا رہی ہے قائداعظم نے پاکستان کی بنیاد رکھ کر مسلمانوں اور اقلیتوں کے اوپر بہت بڑا احسان کیا آج ہندوستان کا سیکولر چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا۔ جہاں اقلیتوں اورکشمیریوں پر ظلم اور بربریت کے پہاڑ توڑ دیئے گئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مانچسٹر میں تحریک انصاف کے زیر اہتمام قائداعظم ڈے پر کیا تقریب کا اہتمام پی ٹی آئی نارتھ ویسٹ کی نو منتخب تنظیم نے انعقاد کیا تھا جس میں بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا صوبائی وزیر جنگلات اشتیاق ارمڑ ایم پی اے انجنئر فہیم خان پی ٹی آئی کے رہنماووں عامر چشتی ڈاکٹراقبال وسیم خان عدنان شمس اور شعیب نے شرکت کی۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان اس وقت سیاحت کا مرکز بن چکا ہے ایک عالمی میگزین نے بھی پاکستان کو سیاحت کے لیے نمبر ون ملک قرار دیا ہے اللہ کا دیا ہوا سب کچھ پاکستان میں ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاحت کے لیے نئے نئے مقامات متعارف کرائے جا رہے ہیں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ امن کے قیام اور سی پیک کی وجہ سے پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے سب سیموزوں ترین جگہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اورسیز پاکستانی معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی ہے انہی کی بدولت پاکستان کی معیشت چل رہی ہے حکومت اورسیز پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دیگی۔ انہوں نے دعوت دی کہ وہ اپنا سرمایہ پاکستان میں لگائیں

وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیر اعلی محمود خان صوبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری لانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کا انضمام بہت بڑا چیلنج تھا جس میں اللہ نے سر خرو کیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پانی و بجلی اور سیاحت کے منصوبوں میں بہترین سرمایہ کاری ہوسکتی ہے پہلا سال کافی مشکل تھا کیونکہ سابق حکمرانوں نے جو قرضیلیے تھے اس پہ ادائیگیاں کرنی تھی جب کہ خزانہ خالی تھا ان ادائیگیوں کے لیے قرضہ لیا گیا لیکن آج اللہ کے فضل و کرم سے پاکستانی معیشت ٹریک پر آچکی ہے کرنٹ خسارہ کم ہوگیا۔ سرمایہ کاری کیلئے پاکستان موزوں ترین ملک ہے عسکری اور سیاسی قیادت پہلی بار ایک پیج پر ہے۔ کچھ لوگوں نے حکومت کو غیر مستحکم کرنے کے لیے دھرنا پلان کیا لیکن وہ ناکام ہوگئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ عوام چاہتی ہے کہ کرپشن کرنے والوں کا احتساب ہو مگر وہ بیماریوں کا بہانہ بنا کریہاں لندن پہنچ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہی بیمار لوگ اب لندن کی فضاؤں میں دوستوں کے ساتھ ہوٹلوں میں کھانوں کے مزے لے رہے ہیں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ یہ بات طے ہے کہ اب کرپٹ عناصر اور کرپٹ سیاستدانوں کے لیے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں آج بھی جب یہ سیاستدان باہر نکلتے ہیں تو لوگ ان کے خلاف آوازیں نکالتے ہیں اب یہ کرپٹ سیاستدان جہاں بھی جائیں گے عوام ان کا پیچھا کرے گی انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے فاٹا سمیت پورے صوبے میں صحت انصاف کارڈ کا اجرا اگلے ماہ شروع ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی کے خلاف سازش ہو رہی ہے یہ عوامی منصوبہ ہے جو انشاء اللہ دو تین مہینے میں مکمل ہو جائے گا ایسے تاثر دینے کی کوشش ہورہی ہے کہ شاید اس منصوبہ نے مکمل ہی نہیں ہونا۔بعد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کو عدالت نے رہا کیا ہے انہوں نے کہا کہ ٹرائل شروع ہوگا تو ثبوتوں کے انبار بھی سامنے آجائیں گے۔انہوں نے کہا کے شہریار آفریدی ایک محنتی اور ایماندار وزیر ہیں ان کو اس طرح ٹارگٹ کرنا اچھی بات نہیں۔جلد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…