پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

سابق ڈی جی ایف آئی اے کو کیوں ہٹایا گیا؟ بشیر احمد میمن نے کس چیز سے انکار کیا تھا؟ ن لیگ نے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے حیران کن دعویٰ کر دیا

datetime 26  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پارٹی مرکزی سیکریٹریٹ پر ایف آئی اے چھاپے کی مذمت اور شدید احتجاج کرتے ہوئے مرکزی سیکریٹریٹ پر چھاپے کے خلاف مسلم لیگ (ن) جمعہ کو بھرپور احتجاجی ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ قانون کی دھجیاں اْڑا کر چھاپے پر واجد ضیاء کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پارٹی سیکریٹریٹ پر ایف آئی اے کے چھاپے سے بشیر احمد میمن کی کہانی سچ ثابت ہوگئی ہے۔انہوں نے کہاکہ سابق ڈی جی ایف آئی اے نے عمران صاحب کے دباؤ میں نہ آئے اور نالائق اور نااہل عمران صاحب کا آلہ کار بننے سے انکار کردیاتھا۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کے خلاف بدنام زمانہ ’ہیروں‘ کو ہی پھر سے استعمال کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ چھاپے سے ثابت ہوگیا کہ جج ارشد ملک کی وڈیو اصلی ہے۔انہوں نے کہاکہ چھاپے سے یہ بھی ثابت ہوگیا کہ جج ارشد ملک نے دباو کے تحت نوازشریف کو سزا سنائی تھی۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹریٹ پر چھاپہ نالائق اور ناہل عمران صاحب کے کہنے پر مارا گیا۔انہوں نے کہاکہ کرپشن کے جھوٹے مقدمات کے ثبوت نہیں مل رہے تو ایف آئی اے کو اب دباؤ کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت عدلیہ کے فیصلوں پر اپنا غصہ مسلم لیگ (ن) سیکریٹریٹ پر بلاجواز چھاپے ماکر نکال رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پارٹی مرکزی سیکریٹریٹ پر حملہ عمران نیازی حکومت کی شدید بوکھلاہٹ اور حواس باختگی کا ثبوت ہے۔انہوں نے کہاکہ افسوس کا مقام ہے کہ سیاسی جماعتوں کے دفاتر کو بھی سیاسی انتقام کے تحت پامال کیاجارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ سیاسی انتقام پر مبنی جھوٹے مقدمات کے بے نقاب اور عدلیہ سے مسترد ہونے پر عمران نیازی صاحب بدحواس ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پارٹی مرکزی سیکریٹریٹ پر چھاپے سے ہمارے حوصلے پست ہوں گے نہ ہم سچ بولنا چھوڑیں گے۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ایک اور قومی ادارے کو سیاست میں الجھا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جب نیب نیازی گھٹ جوڑ ناکام ہو رہا ہے اور عدالتوں میں ثبوت پیش نہیں ہو رہے تو ایف آئی کو استعمال کیا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…