جمعہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

وزیراعظم کیلئے یوٹرن لینا کوئی شرم کی بات نہیں، ہمارے لئے دوبارہ اسلام آباد لاکھوں افراد لے کر جانا کوئی مشکل کام نہیں، مولانا فضل الرحمان کا چونکا دینے والا اعلان

datetime 26  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیر ہ اسماعیل خان (آن لائن) جے یو آ ئی کے مر کز ی امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آزاد ی مارچ جار ی ہے 2020ء عا م انتخا با ت کا سا ل ہے ہمار ے لئے دو بار ہ اسلام آباد لاکھو ں افراد لیکر جانا کوئی مشکل کام نہیں ہمار ی جما عت کے کارکن دلیر اور مشکلا ت سے گھبرا نے والے نہیں ہیں وہ جامعۃ المعارف الشرعیہ میں جے یو آ ئی ڈی آئی خان کے ضلعی و تحصیل عہدیداران کے اجلاس سے خطا ب کر رہے تھے

جسکی صدارت جے یو ا ٓئی کے ضلعی نا ئب امیر احمد خان نے کی اجلاس میں جمعیت کے ضلعی جنر ل سیکرٹر ی چوہدری محمد اشفاق ایڈوکیٹ، ضلعی و تحصیل عہدیدارا ن حافظ عبدالمجید، شیخ محمود الحسن و دیگر نے شر کت کی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ریجیکٹیڈ وزیر اعظم کے لئے یو ٹر ن لینا کوئی شر م کی بات نہیں ملائیشیا کانفر نس میں شریک ہو نے کا وعد ہ کر کے نہیں گئے مقبو ضہ کشمیر کے کشمیر ی مسلما نو ں کو انہوں نے بھارت کے حوالے کر دیا ہے آج کشمیر ی جعلی وزیر اعظم کی غلط پالیسیو ں کی وجہ سے بھا ر تی ظلم و جبر کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ پر ویز مشرف اس وقت ایک سیا سی جما عت کے صدر ہیں فو جی جر نیل نہیں عدالتی فیصلو ں کو نہیں مانیں گے تو ملک میں انار کی پھیلے گی تمام ادارے عدالتی فیصلے آئین کی رو سے تسلیم کر نے کے پابند ہیں انہوں نے کہا کہ خا رجہ پالیسی کی مستقل شکل نہ ہو نے کی وجہ سے ہمارا ملک تنہا ہو تا جا رہا ہے ہم اپنے دو ستو ں کو بھی کھو رہے ہیں ملکی معیشت تبا ہ کر دی گئی ہے کا ر خا نے بند ہو رہے ہیں لاکھوں افراد بے روزگار ہو چکے ہیں مزید افراد کو بھی بے روزگار کیا جا رہا ہے مہنگا ئی نے غر یب آدمی کا جینا دو بھر کر دیا ہے بجلی تیل گیس عام آدمی کی دستر س سے باہر ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ موجود ہ جعلی حکومت کا خا تمہ ملک کی بقا ء اور عوام کیلئے اب ضرور ی ہو گیا ہے اجلاس میں پلان بی کے کے حوالے سے ہو نے والے جلسو ں

کی کامیا بی ہر ضلع تحصیل ابتدا ئی یونٹو ں کے عہدیدارا ن اور کارکنان کو خرا ج تحسین پیش کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ تحصیل جما عتو ں کو شیلڈ ز بھی جلد دی جائینگی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ 20 جنور ی کو مفتی محمود چو ک شورکوٹ پر تحصیل سٹی II کا احتجا جی جلسہ بھی ہو گا جس سے خیبر پختونخوا ہ اسمبلی میں جے یو آ ئی کے پارلیما نی لیڈر مولانا لطف الرحمان اور سینئر نا ئب امیر مولانا عبید الرحمان و دیگر قائدین خطا ب کرینگے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…