جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

پی ٹی آئی حکومت میں پاکستان بیت المال کو بھی نہ بخشا گیا ،اندرون خانہ کیا چل رہا ہے؟حیرت انگیز انکشافات

datetime 25  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن )پاکستان بیت المال اسلام آبا د میں مخصوص افراد کو بھرتی کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں جبکہ ادارے کے قوانین ،قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھرتی کے لئے اشتہار بھی جاری کر دیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق بیت المال میں ڈپٹی ڈائریکٹر کی سیٹ پر من پسند افراد کو بھرتی کرنے کے لئے قوانین کو ہی تبدیل کر دیا ہے، ذرائع نے بتایا کہ پاکستان بیت المال میں ڈپٹی ڈائریکٹر کی آسامی موجود ہی نہیں گریڈ 17کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہی ڈپٹی ڈائریکٹر کے چارج پر زمہ داریاں سنبھال سکتا ہے ،ادارے میں ڈپٹی ڈائریکٹر کی آسامیوں پر برائے راست گریڈ 18میں بھرتی قوائد کے مطابق ممکن ہی نہیں اس کے باوجود با اثر افسران کی ملی بھگت سے من پسند شخص کی بھرتی کے لئے عمر کی حد بھی 10سال کم کر دی گئی ہے، ذرائع کے مطابق اس غیر قانونی بھرتی کے لئے ادارے کے مینجنگ ڈائریکٹر کو بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا اور وہ اصل صورتحال سے بے خبر ہیں، ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بیت المال کی65ویں بورڈ میٹنگ میں بھی یہی فیصلہ ہوا تھا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر کی پوسٹ پر نئی بھرتی کے بجائے ادارے سے پروموٹ افیسر ہی ڈیوٹی سرانجام دے گا لیکن ادارے کے کرپٹ افسران نے اپنے من پسند افرادکی غیر قانونی بھرتی کے لئے ہاتھ پاوں مارنے شروع کر دیئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…