شیخوپورہ(این این آئی)درندہ صفت شوہرنے آٹھ بچوں کی ماں کو پھندالگا کر مارڈالاتفصیلات کے مطابق مریدکے جی ٹی روڈ کی آبادی شامکے میں دوسری شادی کیلیے گھریلو جھگڑے پر ظالم شوہر نے بیوی کو پھندا دیکر مار ڈالا ملزم بیوی کو مارنے کے بعد اسکی نعش موٹر سائیکل کے پیچھے باندھ کر گلیوں میں گھومتا رہا اور لوگوں کے دیکھنے پر
نعش چھوڑ کر فرار ہوگیامقامی پولیس کو اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پرپہنچ گئی پولیس نے مقتولہ کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی واقع کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او غازی صلاح الدین نے ایس ایچ او تھانہ مرید کے کوہدایت دی کے درندہ صفت انسان کو جلدازجلد گرفتار کرکے قانونی کاروائی کی جائے اور مقتولہ کے بچوں کوانصاف فراہم کیاجائے-