منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

تعلیمی اداروں میں فوجی ٹریننگ شروع کرنے پر غور شروع ،سکولوں کالجوں او ر یونیورسٹیوں میں فوجی ٹریننگ کیلئے کیمپ لگانے کا فیصلہ

datetime 24  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی ہارون الرشید نے پاک بھارت میں بڑھتی کشیدگی پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ باڑ کاٹنا بہت خطرناک ہو سکتا ہےاس سے پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا ۔ سیالکوٹ کے بارڈر پر ٹینک پہنچ گئے ہیں ۔ بڑی بڑی توپیں بھی بھی نصب ہو چکی ہیں ۔

فوجیوں کی تعداد بھی چھ لاکھ سے 9لاکھ ہو گئی۔بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کہہ رہا ہے کہ مودی کشمیر پر حملہ کر اس پر قبضہ کرنا چاہتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہر خاندان پر ایک فوجی کھڑا ہے لیکن باوجود اس کے وہ نعرے لگا رہے ہیں کہ پاکستان ہمارا ہے کشمیر بنے گا پاکستان ۔ وہ آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ ایک زمانہ تھا کہ فوجی پروگرام شروع کیا گیا تھا اسے دوبارہ شروع کیا جانا چاہیے ۔ اس وقت پوری قوم تقسیم ہوئی پڑی اور سیاسی معاملات میں الجھی ہوئی ہے۔ فوجی ٹریننگ کے تحت قومی میں آگاہی پیدا کی جا سکتی ہے ۔ سکولوں کالجوں اور یونیورسٹیوں میں نوجوان نسل کو فوج کی ٹریننگ کے لیے کیمپ لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا جو کہ تین یا چھ ماہ کے لیے ہو گا۔اس طرح کا پروگرام امریکا میں بھی ہوتا ہے۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ اگر پاکستان میں یہ کام کر لیا جاتا ہے تو پھر پاکستان پر کوئی حملہ کرنے کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔واضح رہے کہ بھارت پھر سرحد پر کشید گی پیدا کرنے کی کوشش میں مگن ہے جبکہ پاکستان کی طرف سے اسے واضح اور دو ٹوک الفاط میں پیغام پہنچا دیا گیا کہ ہم کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…