جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

حکومت کی تبدیلی کے لئے جمعیت علماء اسلام متحرک، اہم شخصیات سے ملاقاتوں کا آغاز ہو گیا

datetime 23  دسمبر‬‮  2019 |

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان حکومت میں تبدیلی کے لئے جمعیت علماء اسلام متحرک ہوگئی بلوچستان کے امیر مولانا عبدالوسع کی اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں صلاح و مشورے اور امور کو زیرغور لانے کے لئے مولانا عبدالوسع اسلام آباد روانہ ہوگئے

جہاں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں اہم سیاسی شخصیات کی کوئٹہ میں ملاقاتیں جس میں سیاسی امور کے ساتھ ساتھ حکومت میں تبدیلی کے حوالے سے بھی امور زیر غور لائے گئے ان ملاقاتوں میں جمعیت علماء اسلام کے جانب سے اس امر کو واضح کیا گیا کہ صوبائی حکومت میں تبدیلی کے حوالے سے جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر مولانا عبدالوسع قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جائے گی اور ان کے سامنے تمام محرکات رکھے جائیں گے ذرائع کے مطابق صوبائی امیر مولانا عبدالوسع حکومت میں تبدیلی کے حوالے سے اہم پیغام لیکر اسلام آباد پہنچ گئے جہاں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کو اس سے متعلق آگاہ کریں گے اس حوالے سے صوبائی امیر مولانا عبدالوسع سے رابطہ کرنے پر انہوں نے بھی اہم سیاسی ملاقاتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جو پیغام دیا گیا ہے وہ پیغام لیکر قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کے پاس آئے ہیں اس حوالے سے کوئٹہ واپس آکر بات چیت کرونگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…