استور (این این آئی)گلگت بلتستان کے علاقے استور میں امریکی شہری نے 83 ہزار 500 امریکی ڈالر ادا کرکے مارخورکا کامیاب شکار کیا۔صدر کنزرویوشن کمیٹی ڈوئیاں استور کے مشتاق ایڈووکیٹ کے مطابق امریکن شہری نے 83 ہزار 500 امریکی ڈالر ادا کرکے مارخور کا کامیاب شکار کیا ہے۔کنزرویوشن کمیٹی ڈوئیاں استور کے
صدر نے بتایا کہ مارخور کے شکار کی 80 فیصد آمدنی عوام کو اور 20 فیصد سرکار کو مل جاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شکار سے حاصل ہونے والی آمدنی عوام کی تعمیر و ترقی جنگل اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے صرف کی جاتی ہے۔واضح رہے کہ 2010 سیلے کر 2019 تک استور میں مارخور کے 5 کامیاب شکار کیے جاچکے ہیں۔