لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اداروں کے مابین خلیج قومی مفادات کیلئے خطرناک ہے، مشرف غاصب اور آئین شکن تھے، مشرف کی لاش لٹکانے یا گھسیٹنے کی بات مناسب نہیں۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا کو جاری کئے گئے اپنے تحریری بیان
میں خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ سیاستدانوں کو غدار قرار دیتے ہوئے ان کے کروڑوں حامیوں کے جذبات کا کبھی خیال نہیں کیاگیا۔ عدلیہ کے خلاف مہم ناقابل قبول ہے۔ ملک میں انصاف آزاد کے نہ جمہوریت ، آج نہیں تو کل ایک دن آزادی کا سورج ضرور طلوع ہوگا۔ا نہوںنے کہاکہ جانبدارانہ احتساب کا نشانہ صرف مسلم لیگ (ن) ہے۔