اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

نااہل حکومت نے افواج پاکستان جیسے معتبر ادارے کو بھی متنازعہ بنا دیا،عوام سپاہی کو بھی راہ چلتے سلیوٹ مارتے تھے، نااہل وزراء حساس اداروں بارے نفرت کے بیج بو رہے ہیں، لیگی رہنما رانا تنویر کے حیران کن دعوے

datetime 22  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریدکے(آن لائن) قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ نااہل حکومت نے افواج پاکستان جیسے معتبر ادارے کو بھی متنازعہ بنا دیا ہے اور وہ عوام جو اس ادارے کے سپاہی کو بھی راہ چلتے سلیوٹ مارتے تھے وہ بھی اس پر تنقید کر رہے ہیں۔ حکومت کے نا اہل وزرا ہر سیاستدان کے پیچھے جی ایچ کیو کا بیان داغ کر حساس ادارے کے بارے میں نفرت کے بیج بو رہے ہیں جو ملک دشمنی سے کسی صورت کم نہیں ہے۔

سابق چیئرمیں ضلع کونسل شیخوپورہ رانا احمد عتیق انور،مسلم لیگی رہنما رانا طاہر اقبال، ملک ندیم چوہان، بلال احمد کے ہمراہ رانا فارم ہاؤس پرصحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ انتقامی سیاست میں اندھے ہونے والے حکمرانوں نے نہ صرف سیاسی بلکہ حساس ملکی اداروں کے احترام کو بھی ٹھیس پہنچائی ہے اور اگر ان سے فوری چھٹکار ا حاصل نہ کیا گیا تو ملک کو نا قابل تلافی نقصان اٹھانا پڑے گا۔ ملائشیا کانفرنس میں شرکت نہ کرکے عمران خان نے تاریخ کا سب سے بڑا یو ٹرن لیا اور اپنے دوست مسلم ممالک کو بھی ناراض کر لیا۔ اگر حکمرانوں میں تھوڑی سی بھی اہلیت ہو تی تو وہ سعودی عر ب کو اعتماد میں لے کر کانفرنس میں شرکت کر سکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے خلاف عدالتی فیصلہ حساس معاملہ ہے جس پر کھلم کھلا اظہار مناسب نہیں تاہم اس فیصلے نے پاکستانی آئین کو نئی طاقت دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمرانی حکومت جب سے اقتدار میں آئی ہے ملکی ترقی اور عوام کو ریلیف دینے کے بجائے سیاسی مخالفین کا انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے جس سے ملک معاشی طور پر کمزور ہو رہا ہے۔ ڈیڑھ سال کا عرصہ گزرنے کے با وجود بھی موجود ہ حکمران مسلم لیگ ن کے منصوبوں کے افتتاح کرکے ثابت کررہے ہیں کہ یہ نا اہل ہیں اور ملک کی قیادت ان کے بس کی بات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام نا اہل حکمرانوں سے جان چھڑوانے کے لیے کوشاں ہیں اور وہ دن دور نہیں جب ان سے چھٹکارا حاصل کرکے ملک کو سلیکٹڈ حکومت سے نجات دلائی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…