اسلا م آ با د (آن لائن) سابق صدر مملکت ممنون حسین اناسی برس کے ہو گئے آ ج پیرکو ان کی 79 ویں سالگرہ ہو گی تاہم ان کے ہاں سالگرہ نہیں منائی جاتی ۔ صدرمملکت ممنون حسین 23دسمبر 1940کو انڈیا کے شہر آگرہ میں پیدا ہوئے لیکن وہ ہمیشہ کی طرح اس سال بھی سالگرہ نہیں منائیںگے ذرائع کے مطابق
سابق صدرمملکت کے خاندان میں سالگرہ منانے کی روایت نہیںحتیٰ کہ بچوں کی سالگرہ بھی نہیں منائی جاتی-ممنون حسین 2013ء میں ہونے والے صدارتی الیکشن میںبھاری اکثریت سے ملک کے بارہویں صدرمنتخب ہوئے،8ستمبر2018ء کو ممنون حسین کی مدت ختم ہونے پر انہیںالوداعی گارڈ آف آنرپیش کرکے رخصت کیا گیا۔