اسلام آباد (این این آئی)ملکی ایئرپورٹس پر مسافروں کارش اور امیگریشن کے عمل میں تاخیر اور عملے کا نامناسب رویہ ،وزیر اعظم سٹیزن پورٹل پر ایف آئی اے امیگریشن سٹاف کے خلاف شکایات کا انبار لگ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ایف آئی اے امیگریشن سے متعلق شکایات کا نوٹس لے لیا،ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد ایئرپورٹ نے امیگریشن سٹاف کے لیے ہدایات جاری کردیں۔
ہدایت کی گئی کہ امیگریشن کے لیے آنے والوں مسافروں کو پہلے سلام اور پھر کلام کیا جائے،مسافروں سے گڈ مارننگ اور گڈ ایوننگ جیسے الفاط بھی کہے جائیں،مسافروں سے بدتمیزی اور نامناسب رویہ کسی صورت اختیار نہ کیا جائے ،مسافروں سے بدتمیزی اور نامناسب رویہ پر سخت ایکشن لیا جائے گا،تمام امیگریشن کا عملہ صاف ستھرا لباس پہنے اور صفائی کا خاص خیال رکھے۔