جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

وزیراعظم عمران خان کا نعرہ تھا دو نہیں ایک پاکستان، قوم پوچھ رہی ہے وہ ایک پاکستان کہاں ہے؟ حکومت سے عدالتی فیصلوں پر سراج الحق نے بڑے سوالات اٹھا دیے

datetime 20  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اپنے جلسوں میں نعرے لگواتے تھے کہ دو نہیں ایک پاکستان،اب قوم پوچھ رہی ہے کہ وہ ایک پاکستان کہاں ہے،غریب اور مالدار کیلئے علیحدہ نظام تعلیم،علیحدہ ہسپتال اور کمزور اور طاقتور کیلئے علیحدہ عدالتی نظام ہے، قانون کی بالا دستی پر یقین رکھنے والی قوموں نے ہی دنیا میں ترقی کی ہے،

آج ٹرمپ جیسے طاقتور صدر کو مواخذے کا سامنا ہے اور وہ قانون کے سامنے بے بس ہے لیکن ہمارے ہاں راؤ انوار کا بھی محاسبہ نہیں ہوا،پرویز مشرف کے خلاف عدالتی فیصلے کو ذات کی بجائے اصول اور قانون کے تناظر میں دیکھا جائے،وزیر اعظم سابقہ تقاریر میں ان کو عدالتی کٹہرے میں لانے کے اعلانات کرتے رہے ہیں لیکن اب حکومت نے ایک بڑا یوٹرن لیا ہے،حکومت صاف چھپتی بھی نہیں اور سامنے آتی بھی نہیں،حکومت کی بے بسی پر ان کے اپنے سپورٹر ز بھی حیران ہیں، اسلام عدل اجتماعی کا سب سے بڑا علمبردار ہے۔مدینہ جیسی ریاست کے دعویدار ملک کو غریب اور طاقتور کے پاکستان میں تقسیم کررہے ہیں،وزیر اعظم اور چیف جسٹس نے خود اعتراف کیا ہے کہ عام آدمی کو انصاف نہیں مل رہا،22دسمبر کو ملک بھر سے لاکھوں کی تعداد میں عوام اسلام آباد کشمیر مارچ میں شرکت کرکے مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور حکمرانوں کے سوئے ہوئے ضمیر کو جگانے کی کوشش کریں گے۔ان خیالات کا اظہا رانہوں نے جامع مسجد منصورہ میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ شریعت کے نظام کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اس میں امیر غریب، طاقتور اور کمزور سب کیلئے ایک قانون ہوتا ہے۔ شریعت کے نظام میں افراد کی نہیں قانون کی حکمرانی ہوتی ہے اور حاکم اور محکوم کے ساتھ ایک جیسا سلوک کیاجاتا ہے۔ملک میں اس وقت جنگل کا قانون اور جس کی لاٹھی اس کی بھینس ہے۔

ملک میں ہر جگہ وی وی آئی پیز کا راج ہے ہسپتالوں،تھانہ کچہری اور عدالتوں میں وی آئی پی کو پروٹوکول اور غریب کو دھکے دیئے جاتے ہیں حالانکہ غریب بھی وہی ٹیکس دیتا ہے جو ارب پتی دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خلفائے راشدین عام آدمی کی طرح قاضیوں کے سامنے پیش ہوتے رہے۔ نبی مہربان حضرت محمد ﷺ کا فرمان ہے کہ سابقہ قومیں صرف اس لئے تباہی اور بربادی سے دوچار ہوئیں کہ ان کے بڑے قانون کی گرفت سے بچ جاتے تھے اور غریبوں کو سزائیں دی جاتی تھیں۔دنیا میں ترقی و خوشحالی اور عروج صرف ان قوموں نے حاصل کیا ہے جنہوں نے اپنے ہاں قانون کی حاکمیت کو یقینی بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم بھی ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کیلئے شریعت کے نظام کی بات کرتے ہیں تاکہ پسے ہوئے طبقے کو انصاف مل سکے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو موجودہ گھمبیر صورتحال سے صرف جماعت اسلامی نکال سکتی ہے۔

اب قوم کے پاس جماعت اسلامی کے سوا دوسرا کوئی آپشن نہیں رہا۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ مسلم دنیا پر مسلط حکمرانوں کی نااہلی اور استعماری قوتوں کی غلامی کی وجہ سے پوری دنیا میں مسلمان تنہا ہیں۔بھارت میں لاکھوں مسلمانوں کی شہریت منسوخ کردی گئی ہے۔ہندو راج اور ہندوتوا کے خلاف مسلمانوں سمیت تمام اقلیتیں سراپا احتجاج ہیں لیکن دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بدترین کرفیو اور فوجی محاصرے کو ایک سو اڑتیس دن گزر گئے ہیں مگرکشمیریوں کی چیخ و پکار کاحکمرانوں پر کوئی اثر نہیں ہورہا، اسلام آباد میں قبرستان کی سی خاموشی ہے۔ حکمرانوں نے کشمیر میں ہونے والے ظلم و جبر کے خلاف ہونٹ سی رکھے ہیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ 22دسمبر کو ہر شہر سے ہزاروں اور لاکھوں کی تعداد میں نکلیں اور اسلام آباد کشمیر مارچ میں شریک ہوں۔ہم اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،حکمران بزدل ہوسکتے ہیں مگر غیرت اور جرأت مند پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے اور کشمیر کی آزادی تک پیچھے نہیں ہٹے گی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…