جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

کونسا صوبائی وزیربہت جلد وزیراعلی پنجاب بننے والا ہے؟کاشانہ ہوم کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے بڑا دعویٰ کر دیا

datetime 18  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ دنوں کاشانہ ہوم کی سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف کو عہدے سے فارغ کیا گیا تھا ان کی ایک نئی ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں کچھ لوگوں نے کہا ہے کہ راجہ بشارت جلد وزیر اعلیٰ پنجاب بننے والے ہیں۔افشاں لطیف کا کہنا تھا کہ پچھلے چار مہینے سے جو کیا جا رہا ہے، اس کی وجہ مجھے میرے مقصد سے ہٹا کر عدالتی کارروائی سے روکنا تھا۔ مجھے انڈر پریشر کرنا تھا، عہدے کا چارج سنبھالنے سے روکنا تھا

جیسا کہ مجھے 29 نومبر 2019ء کو تھانے میں چارج چھوڑنے کے لیے مجبور کیا گیا تھا۔ لیکن اب یہ حقائق عوام کے سامنے آ کر رہیں گے۔ پچھلے 4 مہینے سے میں صوبائی وزیر راجہ بشارت کو تمام صورتِ حال سے آگاہ کرتی رہی۔اور مجھے ہمیشہ یہ پیغام پہنچایا جاتا رہا کہ یہ وزیر اعلیٰ آنے کے لیے اپنی پراگریس رپورٹ دے رہے ہیں۔ اور جب یہ وزیر اعلیٰ کے طور پر آئیں گے تبھی کاشانہ کے مسائل حل ہوں گے۔ اور اس کے لیے مجھے ان کے وزیر اعلیٰ بننے کا انتظار کرنا پڑے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…