منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

مشرف کو سزا سے بارڈر پر جان کا نذرانہ پیش کرنے کیلئے کھڑے ہر سپاہی کو دکھ ہوا: چوہدری شجاعت نے بھی سابق صدر کے حق میں آواز بلند کردی

datetime 18  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ایجنسیاں)پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پرویزمشرف کو سزا سے بارڈر پر جان کا نذرانہ پیش کرنے کیلئے کھڑے ہر سپاہی کو دکھ ہوا ہے۔

پاک فوج کے سابق سپہ سالار جنرل پرویزمشرف کے علاوہ ہمیں فوج کے اس سپاہی کے احساسات و جذبات کی بھی تشویش ہونی چاہئے جو مادرِوطن کی حفاظت کیلئے یا سیاچن سمیت ہر بارڈر پر کھڑا دشمن فوج کی ہر چال کا مقابلہ کر رہا ہے اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہا ہے، اس بات کا بھی خیال کرنا چاہئے کہ دور دراز کے علاقوں میں اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے جب اسے پتہ چلے کہ اس کے سپہ سالار کو غدار کہا جا رہا ہے تو اس پر کیا بیتے گی، کسی بھی ملک کا آرمی چیف آسانی سے نہیں بنتا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ جنرل مشرف ہوں یا کوئی بھی فوجی، جنرل کے عہدے تک پہنچنے کیلئے قابلیت، احساسات اور ملک و قوم سے محبت کے جذبات اس میں کوٹ کوٹ کر بھرے ہوتے ہیں، 1947ء سے اب تک ہزاروں مثالیں ملتی ہیں کہ ہمارے فوجی جوانوں نے ملک و قوم کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں اور وطن عزیز کی حفاظت کی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اپنی جھوٹی اور جعلی قابلیت کی بنیاد پر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں، اپنے ڈرائنگ رومز اور ٹی وی شوز میں بیٹھ کر مباحثوں کے دوران فوج کے خلاف اپنی جھوٹی قابلیت کو اجاگر کرنے کی کوشش کرتے ہیں، مشرف نے دو جنگیں لڑیں آج جو لوگ ان کے خلاف غداری کا واویلا کر رہے ہیں اِن سب نے اُن سے حلف لیا، عوام کو گمراہ کن لوگوں سے ہوشیار رہنا چاہئے اور اپنے محافظوں کو اس طرح کے جھوٹے لوگوں سے محفوظ رکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے منفی پراپیگنڈے سے صرف اور صرف ہمارے دشمن کو فائدہ ملتا ہے جو اس کا بھرپور فائدہ اٹھا رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…