اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم سنا دیا ۔معروف صحافی و تجزیہ نگار حامد میر کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ مشرف کو بچانے کا اب واحد راستہ یہ ہے کہ ان کے خلاف عدالتی فیصلے کو عدلیہ اور فوج کی لڑائی بنا دیا جائے۔حامد میر نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ فوج کے خلاف نہیں فرد واحد کے خلاف ہے جو آج ایک سیاسی جماعت
کا سربراہ ہے اگر یہ فیصلہ غلط ہے تو پھر سابق وزرائے اعظم کے خلاف عدالتی فیصلے بھی غلط تھے۔جبکہ سینئرصحافی انصار عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کو امریکا کے ہاتھ فروخت کرنے والے،لال مسجد سانحہ کے ذمہ دار،امریکہ کی افغانستان کے خلاف جنگ میں پاکستان کو جھونکنے والے، مئی 12 کراچی کی قتل و غارت پر مکے لہرانے والے، 99 مارشل لاء لگانے والے مشرف کو 2 نومبر 2007 کی ایمرجنسی لگانے پر سزائے موت سنائی گئی ۔