اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ ایل این جی کیس میں جان نہیں اسے واپس لیں،کرپٹ لوگ پی آئی میں موجود ہیں، ٹیکس چور پی ٹی آئی میں بیٹھے ہیں، بات چیت کس بات پرکریں، کیا ضمیر بیچ دیں، آرمی چیف کی ایکسٹینشن کو کھیل تماشانہ بنایں اس حوالے سے متفقہ قانون سازی ہونی چاہیے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ کیس میں جان نہیں ہے، کیس واپس لیں۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کا
معاملہ حل ہوسکتا ہے،تین نام ہم نے دئیے ہیں، تین حکومت نے،اس میں سے ایک بندے کو چیف الیکشن کمشنر بنا دیں۔ انہوں نے کہاکہ کرپٹ لوگ پی ٹی آئی میں موجود ہیں،ٹیکس چور پی ٹی آئی میں بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بات چیت کس بات پر کریں کیا ضمیر بیچ دیں،آرمی چیف کی ایکسٹینشن کو کھیل،تماشا نہ بنائیں۔انہوں نے کہاکہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن کے حوالے متفقہ قانون سازی ہونی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ چیئرمین نیب بتائیں پہلے ہوائیں کہاں سے آرہی تھیں۔