کراچی(این این آئی)شہر قائد کے علاقے عزیز آباد میں واقع یادگار شہدا کو مسمار کرنے والا ایم کیو ایم لندن کا دہشت گرد نکلا۔ذرایع کے مطابق عزیز آباد یادگار شہدا کو گزشتہ روز مسمار کرنے والا ایم کیو ایم لندن کا دہشت گرد علی غلام پٹنی ہے، جو اس وقت ملائیشیا میں مقیم ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق علی غلام پٹنی یادگار کو تباہ کرنے
کا ماسٹر مائند ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے معاملے کا سراغ لگاتے ہوئے کہا ہے کہ سربراہ ٹارگٹ کلنگ ٹیم علی غلام پٹنی کو بانی ایم کیو ایم نے یادگار شہدا کی مسماری کا کام سونپا تھا۔ ذرائع نے بتایاکہ بانی ایم کیو ایم کو بھارتی ایجنسی را نے کام سونپا تھا، اور یادگار کو مسمار کرنے کا مقصد اردو بولنے والوں میں بے چینی پھیلانا تھا۔