اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف کالم نگار حفیظ اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ حسان نیازی کو وزیراعظم کا بھانجا اور میرا بیٹا ہونے پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں حفیظ اللہ نیازی سے سوال کیا گیا کہ ہسپتال حملے میں آپ کے صاحبزادے حسان نیازی کی شرکت نظر آ رہی ہے۔آپ کے صاحبزادے نے اس پر معذرت کر لی ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔آپ اس معاملے پر کیا کہنا چاہیں گے؟۔
جس پر حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ ہسپتال پر وکلاء کے حملے کو کوئی درست قرار نہیں دے سکتا۔وکیلوںکو قطعی زیب نہیں دیتا کہ قانون ہاتھ میں لیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ حسان کی کتنی انوالمنٹ ہے لیکن اسے سنگل آؤٹ کرنے کی دو وجوہات ہیں۔ایک وزیراعظم کا بھانجا ہونا اور دوسرے میرا بیٹا ہونا،وہ اکیلا تو نہیں تھا دو سو لوگ ہوں گے،ابھی جتنی بھی ویڈیوز آئی ہیں اس میں نظر نہیں آیا کہ تشدد میں اس کا کوئی کردار تھا۔