کراچی( آن لائن )دعامنگی اغوا کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی ۔ تفصیل کے مطابق ایف آئی اے نے دعا منگی اغوا کیس میں تحقیقات رپورٹ مکمل کر کے پولیس کے حوالے کر دی۔ رپورٹ میں دعا منگی اور دوست حارث سمیت دیگر افراد کا موبائل ڈیٹا کی تفصیلا ت شامل ہیں۔ موبائل ڈیٹا یو ایس بی میں دیا گیا ہے ۔
ایف آئی اے نے رپورٹ پولیس حکام کے حوالے کر دی ہیں۔ ایف آئی اے حکام نے کہنا ہے کہ رپورٹ میں کچھ شواہد ایسے ملے ہیں جو ملزموں کی گرفتار ی میں مدد دے سکتے ہیں ۔ یاد رہے کہ کراچی سے اغوا ہونے والی قانون کی طالبہ دعامنگی کے اغوا کاروں نے اٹلی کا نمبر استعمال کرتے رہے 20 لاکھ روپے تاوان وصول کیا تھا ۔کراچی کے علاقی ڈیفینس سے اغوا ہونے والی دعا منگی کے اغواکاروں کے نمبر کا سراغ لگا لیا گیا تھا ۔اغواکار تاوان وصولی کے لیے اٹلی کا نمبر استعمال کرتے رہے۔دعا منگی کے اہلخانہ کو اغوا کار ہر آدھے گھنٹے بعد کال کرتے تھے۔تاہم اغواکاروں کی جانب سے دعا پر کسی قسم کا تشدد نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ دعا منگی کو اہل خانہ نے تاوان دے کر بازیاب کرا لیا تھا ۔دوران تفتیش اداروں نے کئی مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا تاہم ابھی تک مجروں کا سراغ نہ لگایا جا سکا۔ تاہم اب ایف آئی اے کی جانب سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس میں ایف آئی نے دعا منگی اور دوست حارث سمیت کئی افراد کا ڈیٹا پولیس کے حوالے کر دیا ہے، اور ان کا کہنا ہے کہ ڈیٹا میں ایسے شواہد موجود ہیں جو مجرموں کی گرفتار میں مدد دے سکتے ہیں۔ موبائل ڈیٹا یو ایس بی میں دیا گیا ہے۔