راولپنڈی(آن لائن)پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں المناک واقعہ کے بعدوکلا صوبے بھر میں ہائیکورٹ سمیت ماتحت عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کرتے ہوئے مقدمات کی پیروی کے لیئے پیش نہیں ہوئے جس کے باعث سنٹرل جیل اڈیالہ سے مختلف مقدمات میں پیشی اور سما عت کے لیئے لائے حوالاتی تاریخیں دے کر واپس بھجوا دیئے گئے جبکہ وکلاخصوصی عدالتوں میں بھی پیش نہ ہو ئے ادھر امن و امان کی
صورتحال میں ممکنہ خرابی کے باعث پولیس کی بھاری نفری ضلع کچہری اور جو ڈیشل کمپلیکس کے باہر تعینات کر دی گئی ہے اس ضمن میں گزشتہ روزڈسٹرکٹ بارراولپنڈی ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں لاہور میں وکلاء اور ڈاکٹروں کے درمیان پیش آنے والے نا خوشگوار واقعہ بحث ہوئی جنرل باڈی کے اجلاس میں صد ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی سید تنویرسہیل شاہ سیکرٹری جنرل محمد شہزاد میر نائب صدر شکیل احمد کھٹٹر جوائنٹ سیکرٹری عائشہ منظور عباسی ممبران مجلس عاملہ کے علاوہ نوجوان وکلاء کی نمائندگی کرتے ہوئے ملک صالح، نثار انقلابی، نعمان اظہر سردار ولید راشد، زبیر جرال، سردار رضوان آزاد، نرگس کاظمی، عمر قیومراجہ، ثمینہ جدون، افضل خان جدون، اور ملک آصف نواز، احسن ستی، شاہد محمود، راجہ شاہدمحمود لنگڑیال، ظہیر احمد قادری، اسرار عباسی، سردار شہر یار خان، چوہدری اعجاز کھٹانہ، ملک نوید احمد، عابدہ جدون، چوہدری مدثر نوازکے علاوہ جی ایم شاہ، ملک وحید انجم، ملک جواد خالد، راجہ ناصر، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار توصیف آصف بھی خطاب کیا۔ آج کے اجلا س میں سجاد اکبر عباسی ،قوسین، فیصل نقوی، چوہدری واصف ،انتظار مہدی، سید ذولفقار عباس نقوی، ممبران پنجاب بار کونسل نے بھی خطاب کیا اجلاس میں متفقہ طور پرقرارداد پیش کی گئی کہ لاہور واقعہ کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کرائی جائے
انتظامیہ کے غیر ذمہ دارانہ رویہ کی بھرپور مذمت کی گئی گر فتار وکلاء کو فوری رہا کیا جائے اور وکلاء کے خلاف جھوٹی اور من گھڑت ایف آئی آر کو ختم کیا جائے ۔ڈاکٹر عرفان اور ان کے حواریوں کے رویئے کی شدید مذمت کی گئی اور ان لوگوں کے خلاف تا دیبی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ڈاکٹر عرفان اور ان کے حواریوں کے رویئے کی مذمت کی گئی اور ان کے خلاف تا دیبی کارروا عمل میں لائی جائے ۔
ڈاکٹر کے خلاف درج ایف آئی آر پر عمل کرتے ہوئے فی الفور ڈاکٹروں کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے ۔میڈیا ہائوسز کو لیگل نوٹس جاری کئے جائیں جس کیلئے با قاعدہ لیگل ٹیم مقرر کی جائے جو ہتک عزت کے دعوے دائر کرے میڈیا ہائوسز کو بذریعہ اضبارات اشتہار راولپنڈی بار میں دعوت دی جائے جسکو براہ راست نشر کیا جائے اور وکلاء کے موقف کو عوام کے سامنے لایا جائے۔
بیرسٹر اعتزاز احسن کے ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی اور ہائیکورٹ بار راولپنڈی میں داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ بارہائوس نے متفقہ طور پر سب قرار دادیں منظور کر لیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صد ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی سید تنویرسہیل شاہ سیکرٹری جنرل محمد شہزاد میر نے کہا کہ وکلاء معزز اور معاشرے کے پڑھے لکھے شہری ہیں کسی بھی غیر قانونی عمل کی پیروی کرنے کے
بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے ہمیں گزشتہ روز لاہور میں ہونے والے واقعہ پر دلی افسوس ہے لیکن اس واعہ کا قصور وار ڈاکٹر عرفان اور دیگر ڈاکٹروں کو سمجھتے ہیں کہ جو معالات طے پاگئے تھے اور معاملہ پر امن طریقے سے حل ہو گیا تھا ڈاکٹر عرفان کی طرف سے وڈیو وائرل ہونے پر اشتعال بڑھا اور کچھ نوجوان وکلاء کو برا محسوس ہو ا اور اس عمل کو ڈاکٹر حضرات کی طرف سے انہوں
نے اپنے تحضیک محسوس کی اس واقعہ میں پنجاب حکومت کا بھرپور کوتائی سجمھتے ہیں اگر اس طرح کا کوئی مسئلہ تھا بھی تو پانچ سے چھ کلو میٹر کا فاصلہ بنتا ہے وکلاء کو کیوں نہیں روکا گیا قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے وکلاء کے عہدیداران سے بات کرکے مسئلہ کے حل کی طرف کیوں نہیں گئے۔ انہوںنے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اس مسئلہ میں میڈیا کا کر دار بھی یکطرفہ رہا
ٹی وی چینل کے اینکر پرسن نے وکلاء نمائندوں کا موقف نہیں لیا جس کی وجہ سے عام لوگوں میں وکلاء کے بارے میں یہ تاثر گیا ہے کہ سارا قصور وکلاء کا ہے ہم اپنے بار فورم سے تمام ٹی وی اینکر کو دعوت دیتے ہیں وہ بار تشریف لائیں اور ہمارا موقف لائف دکھائیں اگر وہ نہیں آنا چاہتے تو وکلاء عہدیداران و نمائندگان کو جہاں بلوائیں ہم آنے کو تیا ر ہیں ہم سے ثبوت کے طور پر بات کریں کہ ہسپتال کی چھت پر ڈنڈے اور پتھر کیسے پہنچے جب بات ہو گی تب اس کا قانونی جواب دیں گے ہم پر امن لوگ ہیں کوئی ایسا کام نہیں کرتے جس سے عام لوگوں کو مشکلات پیش آئیں۔