منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

سال 2020 خطرناک  ہے ، منظور وسان نے نیا خواب دیکھ لیا امپائر آنے والے وقت میں عمران خان کیساتھ  چلے گا یا نہیں ؟

datetime 11  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( آن لائن )رہنما پیپلز پارٹی منظور وسان نے دعوی کیا ہے کہ نوازشریف 2020  میں واپس آئیں گے۔ تفصیل کے مطابق صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے رہنما پیپلزپارٹی منظور وسان نے کہا کہ 2020  تبدیلی کا سال ہو گا۔ ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف ضرور واپس آئیں گے۔ منظور وسان نے دعوی کیا ہے کہ 2020  انتہائی خطرناک سال ہوگا۔ان ہاوس چینج پر بات کرتے ہوئے

منظور وسان نے کہا کہ آئندہ سال بہت ہی تبدیلی کا امکان ہے۔ یاد رہے منطور وسان اس سے قبل بھی پیش گوئیاں پیشن گوئیاں کرتے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے لیے خطرے کی گھنٹی بج چکی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا پلان بی بڑا خطرناک ثابت ہو گا۔ تاہم ایسا نہ ہوسکا، منظور وسان نے یہ بھی کہا تھا کہ عمران خان کو ری پلیس کیا جائے گا اور ان کی جگہ کسی اور کو لایا جائے گا ۔انہوں نے کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے نہ چاہتے ہوئے بھی میاں صاحب ملک سے باہر جار ہے ہیں۔ منظور وسان کا کہنا تھا کہ میں آج ایک مرتبہ پھر کہہ رہا ہوں کہ 2020 میں عمران خان کو وزیراعظم نہیں دیکھ رہا ہوں۔ موجودہ حکومت کے لیے آنے والا سال کڑوا ثابت ہو گا۔ آگے چل کر سیاستدانوں کو لڑوایا جائے گا لہذا عقلمندی سے کام لینے کی ضرورت ہے۔امپائر آگے چل کر عمران خان کی سپورٹ کرنے والا نہیں ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان سے متعلق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان پہلے بھی پیشن گوئی کر چکے ہیں کہ عمران خان کے دن گنے جا چکے ہیں اور عمران خان بہت جلد اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے ۔ تاہم دیکھنا یہ ہے کہ رہنما پیپلزپارٹی منظور وسان کی پیشن گوئی کتنی سچ ثابت ہوتی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…