کراچی(این این آئی)کراچی میں قتل ہونے والے ٹی وی اینکر مرید عباس کی بیوہ انصاف نہ ملنے پر مایوس ہونے لگی ہیں۔قتل کیس کی سماعت کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں زارا عباس نے کہا کہ انصاف کے نام پر تماشا ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کیس 5 ماہ کے دوران 4 عدالتوں میں منتقل ہوچکا ہے مگر اب تک ملزمان پر فردِ جرم بھی عائد نہیں ہوئی ہے۔
زارا عباس نے یہ بھی کہا کہ میں عدت کے دونوں میں بھی عدالتوں میں ٹھوکریں کھاتی رہی ہوں۔انہوں نے کہاکہ مرید عباس کے قاتل گواہوں کو راستے سے ہٹاکر بری ہونا چاہتے ہیں۔مرید عباس کی بیوہ نے کہا کہ مشکوک فون کالز موصول ہورہی ہیں، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ وہ معاملے کا نوٹس لیں۔