پشاور (آن لائن) امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی اور مہنگائی کے اضافی بوجھ کو مد نظر رکھتے ہو ئے آئندہ نئے مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافہ کے لئے سفارشات کی تیاری شروع کر دی ہیں جبکہ گریڈ 1سے گریڈ 19تک وفاقی ملازمین کے بنیادی تنخواہ میں 45فیصد ایڈہاک ریلیف الاونس اور گریڈ 20سے گریڈ 22تک 20فیصد ایڈہا ک ریلیف الاؤنس اور یوٹیلٹی الاونس میں 5400سے 20ہزار روپے تک ماہانہ اضافہ کے خصوصی مراعاتی پیکج تیار کر لیا ہے یکم جنوری 2020سے ممکنہ طور
پر دونوں تجاویز میں سے ایک تجاویز کو نافذالعمل کر کے اس پر عملدرآمد شروع کئے جانے کے امکانات ہیں گریڈ 1سے گریڈ 8تک وفاقی محکموں کے ملازمین کو ماہانہ 5400روپے، گریڈ 9سے گریڈ 14تک 7200روپے، گریڈ 15کو 9000، گریڈ 16اور گریڈ 17کو 12ہزار 600روپے، گریڈ 18اور گریڈ 19کو 15ہزار روپے اور گریڈ 21سے 22تک کے افسران کو 18سے 20ہزار روپے ماہانہ یوٹیلٹی الاونس دینے کی تجاویز ہیں ذرائع کے مطابق گریڈ 1سے گریڈ 19تک تنخواہوں میں 45فیصد جبکہ گریڈ 20سے گریڈ 22تک 20فیصد کے اضافہ کے امکانات ہیں