اسلام آباد (این این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریوینو نے ریونیو کے خسارہ کے تدارک کیلئے پیداوار اور فروخت کے اعدادو شمار کو کم ظاہر کرنے کی وجہ سے اور مخصوص اشیا ء و مصنوعات پر لاگو فیڈرل ایکسائزڈیوٹی و سیلز ٹیکس کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے لئے یہ فیصلہ کیا۔
ترجمان کے مطابق سیمنٹ،چینی،کھاد اور مشروبات کی درآمدات اور اسکی پیداوار کو جانچنے کے لئے الیکٹرانک ٹریک اینڈ ٹریس نظام کو رائج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان نے بتایاکہ فیڈرل بورڈ آف ریوینو کے پراجیکٹ دفتر نے توثیق کی ہے کہ مصنوعات کی الیکٹرانک مانیٹرینگ و فروخت اور چار بڑے سیکٹر ز کی مصنوعات چینی،سیمنٹ،کھاد اور مشروبات کے ٹریک اینڈ ٹریس نظام کے حوالے سے جاری ہونے والے لائیسنس کے لئے بولی لگانے کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق لائسنسگ کیلئے ہدایات اور متعلقہ دستاویزات جنوری 2020 میں تمام بڑے سیکٹر ز اور سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد شائع کر دی جائیں گی۔ ترجمان کے مطابق بہترین فیصلہ سازی کے لئے ایف بی آر تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز سے ان کی آراء حاصل کرنے کیلئے مختلف اجلاس کا انعقاد کریگااس سلسلے میں پہلی میٹنگ 2 دسمبر کو سیمنٹ مینوفیکچرز سے ہوئی،کھاد مینوفیکچرز سے دوسری میٹنگ 5 دسمبر کو منعقد ہوئی، تیسری میٹنگ 12 دسمبر کو کی جائے گی۔