ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

تحریک انصاف تیاریوں میں مصروف ، ن لیگ نے ایک روز قبل ہی اورنج لائن ٹرین کا افتتاح کردیا

datetime 9  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (سی پی پی)مسلم لیگ ن نے حکومتی سے ایک روز قبل ہی اورنج لائن ٹرین کا افتتاح کردیا۔ اورنج لائن ٹرین کا افتتاح رہنما مسلم لیگ ن رانا مشہود نے کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر رانا مشہود نے کہا کہ اورنج لائن منصوبے میں بے وجہ تاخیر کے باعث چین کے انجینئر بھی ناراض ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اورنج لائن منصوبے میں غیر معیاری اشیا استعمال نہیں کی گئیں، کام مکمل نہیں ہے۔رانا مشہود نے دعویٰ کیا ہے کہ اورنج لائن ٹرین کا کا کام ابھی تک مکمل نہیں ہوا، تاہم کام مکمل کئے بغیر ٹرین کا افتتاح حکومتی پالیسی کو بے نقاب کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے ہفتوں میں اورنج لائن ٹرین پر کام کیا۔ لیکن موجودہ حکومت نے عدالتوں میں جا کر وقت ضائع کیا۔واضح رہے پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کی روشنی میں 10 دسمبر کو لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین پراجیکٹ کو آپریشنل کرنے کا اعلان کیا تھا، میڈیا رپو رٹ کے مطا بق ایک سرکاری افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر انکشاف کیا کہ 10 دسمبر کو وزیر اعلی عثمان بزدار وزیروں اور صحافیوں پر مشتمل لگ بھگ 250 افراد کے قافلے کیساتھ ٹرین کے 27 کلو میٹر روٹ پر صرف نمائشی سفر کریں گے اور درحقیقت اس کا مقصد سپریم کورٹ کی اس منصوبے کو آپریشنل کرنے کے سلسلے میں مقرر کردہ جنوری 2020 کی ڈیڈ لائن سے قبل ٹرین کو چلتے ہوئے دکھانا ہے اور یہ تھوڑی بہت تبدیلی کے ساتھ مئی 2018 میں سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کی طرف سے الیکٹرک انجنوں کے بجائے ڈیزل انجن سے منسلک کوچوں سے منصوبے کے افتتاح کا ایکشن ری پلے ہوگا۔تاہم اس سے قبل ہی مسلم لیگ ن نے شہبازشریف کے دور حکومت میں شروع کئے گئے منصوبے کا افتتاح کر دیا ہے۔ اور حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اورنج لائن ٹرین منصوبے میں تاخیر سے عوام کو مشکلا ت کاسامنا کرنا پڑا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…