میانوالی (این این آئی)میانوالی کے قریب واقع پپلاں نہر میں ایک وین گر گئی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد ڈوب گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق پپلاں نہر مین لوئر برانچ میں تیز رفتار وین کار کو اوور ٹیک کرتی ہوئی جاگری، وین میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد سوار تھے
جن میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ گرنے والے 7 افراد میں سے ایک شخص کو بچا لیا گیا ہے، بچوں اور 3 خواتین سمیت 6 افراد کی تلاش شروع کر دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ خاندان اپنی مریضہ کو پپلاں اسپتال میں معائنہ کرانے کے بعد واپس گھر جا رہا تھا۔