اسلام آباد (این این آئی)وزیر پاورعمرایوب خان نے کہاہے کہ پہلی سہ ماہی کے دوران گردشی قرضہ 77ارب روپے تھا،یہ اعدادوشمار بجٹ میں سبسڈی کی ادائیگی سے پہلے کے ہیں۔39ارب روپے بجٹ کے ذریعے ادا کردیئے گئے ،جبکہ 38ارب روپے مجموعی گردشی قرضے کے ہیں،اس طرح ماہانہ بنیادوں پر یہ بارہ ارب روپے بنتے ہیں۔ایک اخبار میں شائع ہونے والی خبر
میں دیئے گئے اعدادشماراگست کے ہیں جوسبسڈی کی ادائیگی سے پہلے کے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹی ایس ڈی سبسڈی تمام ڈسکوز کیلیے یکساں ٹیرف ،300یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین اورزرعی ٹیوب ویلوں کو رعایتی بجلی فراہم کرنے کے لیے ہے۔خبر کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے اعتراف کیا ہے کہ گردشی قرضے میں نمایاں کمی آئی ہے جوحکومتی دعوے کی تصدیق ہے۔