جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

تیاریاں مکمل! مریم نواز نے بھی ملک سے باہر جانے کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی، سماعت کب ہو گی؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 7  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستا ن مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز کی جانب سے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کیلئے کیلئے جمع کرائی گئی درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی،جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ پیر 9 دسمبر کو سماعت کرے گا۔

مریم نواز کی جانب سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت، چیئرمین نیب، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔مریم نواز کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ میرا نام ای سی ایل میں کسی بھی نوٹس کے بغیر ڈالا گیا اور20 اگست 2018 کو جاری کیا گیا میمورنڈم غیرقانونی اور اس کی وجوہات سمجھ سے بالاتر ہیں۔احتساب عدالت سے سزا کے بعد والد کے ہمراہ رضاکارانہ طور پر وطن واپس آئی۔ ہائیکورٹ کو آگاہ کیا گیا کہ درخواست گزار کے پاس کبھی بھی عوامی عہدہ نہیں رہا اور نہ کرپشن اوراختیارات سے تجاوز میں ملوث ہوئیں۔مریم نواز نے موقف اپنایا ہے کہ وہ اپنے والد کی بیماری کی وجہ سے شدید ذہنی دبا ؤکا شکار ہیں اور والد کو ان کی سخت ضرورت ہے۔استدعا ہے کہ ای سی ایل سے متعلق میمورنڈم کو کالعدم قرار دیا جائے اورپاسپورٹ واپس کرایا جائے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک ایک بار ملک سے 6 ہفتے کے لیے باہر جانے کی اجازت دی جائے۔  مریم نواز کی جانب سے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کیلئے کیلئے جمع کرائی گئی درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی،جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ پیر 9 دسمبر کو سماعت کرے گا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…