کراچی(این این آئی) وفاقی حکومت کے قرضوں میں ایک سال میں 6ہزار 358ارب روپے کا اضافہ ہوا جبکہ ملکی قرضوں میں 4 ہزار 377 ارب روپے اضافہ ہوا۔ وفاقی حکومت کے قرضوں میں ایک سال میں 6ہزار 358ارب روپے کا اضافہ ہوا، اکتوبر 2019 تک مرکزی حکومت کے قرضے 32 ہزار 197 ارب روپے ہوگئے, اکتوبر 2018 میں وفاقی حکومت کا قرضہ 25 ہزار 839 ارب روپے تھا,ایک سال میں حکومت کے ملکی قرضوں میں 4 ہزار 377 ارب روپے
اضافہ ہوا۔اسٹیٹ بینک کے دستاویز کے مطابق اکتوبر 2019 تک حکومت کے ملکی قرضوں کا حجم 21 ہزار 537 ارب روپے ہوگیا، اکتوبر 2018 تک حکومت کا ملکی قرضہ 17 ہزار 160 ارب روپے تھا،ایک سال میں غیر ملکی قرضوں میں ایک ہزار 980 ارب روپے کا اضافہ ہوا،اکتوبر 2019 تک حکومت کے غیر ملکی قرضے 10 ہزار 660 ارب روپے ہوگئے، اکتوبر 2018 میں غیر ملکی قرضوں کا حجم 8 ہزار 679 ارب روپے تھا۔