لندن (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی زیر صدارت مرکزی قیادت کا لندن میں اہم اجلاس ہوا جس میں احسن اقبال، پرویز رشید، اسحاق ڈار، رانا تنویر،خواجہ محمد آصف، سردار ایاز صادق، خرم دستگیر، امیر مقام اور مریم اورنگزیب شریک ہوئیں۔اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں
آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع قانون اور الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری بارے بھی مشاورت کی گئی۔چیف الیکشن کمیشنز کی تقرری اور وزیر اعظم کے تجویز کردہ ناموں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں جاری کیسز پر بھی آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ شہباز شریف کی جانب سے پارٹی رہنماوں کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا۔