بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

سعودی پلٹ شہری کے قتل کی واردات کا ڈراپ سین، بیوی اور آشنا گرفتار،افسوسناک انکشافات

datetime 6  دسمبر‬‮  2019
فوٹو:انٹرنیٹ
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) لاہور انویسٹی گیشن پولیس نے سعودی پلٹ شوہر کو قتل کرنے والی اس کی بیوی کو آشنا سمیت گرفتار کرکے آلہ قتل پسٹل برآمد کر لیاہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید خان کی واضح ہدایات کی روشنی میں انویسٹی گیشن پولیس کی سپیشل ٹیمیں قتل، اقدام قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور انہیں کیفرکردار تک پہنچانے کے لیے دن رات سر گرم عمل ہیں۔

ایس پی صدر انویسٹی گیشن کی سربراہی میں انچارج انویسٹی گیشن سندر واجد جہانگیر اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے سندر کے گاؤں موہلنوال میں ہونیوالی قتل کی سنگین واردات کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کر کے سعودی پلٹ مقتول عارف کو قتل کرنے والی اس کی بیوی رابعہ اور شوہر کے کزن ملزم فیصل کوگرفتار کرکے آلہ قتل پسٹل برآمد کر لیا۔دوران تفتیش ملزمہ رابعہ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی 11سال قبل خالہ زادمقتول عارف کے ساتھ شادی ہوئی تھی اور ان کے تین بچے ہیں۔ اس کا شوہر عارف سعودی عرب میں کنسٹرکشن کا کام کرتا تھا اور کئی کئی سال گھر نہ آتا تھا اس دوران اس کے اپنے شوہر کے کزن فیصل کے ساتھ ناجائزمراسم قائم ہو گئے۔ اس کا شوہر سعودی عرب سے محنت مزدوری کر کے جو رقم بھی اسے بھجواتا وہ ساری رقم اپنے آشنا اور فضول خرچی میں لگا دیتی تھی۔ شوہر کے پاکستان واپس آنے کی اطلاع اور پیسوں کے بے جا فضول خرچ کا کوئی معقول جوازنہ ہونے کی بنا پر اس نے اپنے آشنا فیصل کے ساتھ مل کر شوہر عارف کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایااور اپنے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے پانچ لاکھ روپے کا لالچ دے کرفیصل کے دوستوں طیب، سلیم اور حارث کو بھی ساتھ ملالیا اور پہلے سے طے شدہ پلان کے مطابق اپنے شوہر مقتول عارف کو بذریعہ پسٹل فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور ڈکیتی کا ڈرامہ رچا دیا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید خان نے مقتول عارف کے قتل کی سنگین واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لیے نقد انعامات اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…