کراچی(این این آئی) قائد کے ضلع وسطی میں انتظامیہ نے اسکول اساتذہ کی حاضری کے سلسلے میں نئے اقدامات اٹھا لیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی ضلع وسطی میں ضلعی ایڈمنسٹریشن نے ان اساتذہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے جو غیر حاضر رہتے ہیں یا دیر سے آتے ہیں۔انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ہیڈ ماسٹر غیر ضروری چھٹیاں کرنے اور دیر سے آنے پر اساتذہ کے خلاف کارروائی کریں گے، بغیر اجازت اساتذہ نے اسکول سے چھٹی کی تو غیر حاضری لگا دی جائے گی۔
ہیڈ ماسٹر کی موجودگی میں ہی اساتذہ اپنی حاضری لگائیں گے۔انتظامیہ نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ رجسٹر پر حاضری کے لیے انگریزی حرف پی(پریزنٹ)لکھنے کی پریکٹس بھی ختم کی جائے گی، اور اس کی جگہ باقاعدہ طور پر دستخط کیا جائے گا، جب کہ غیر حاضر ملازمین کی جگہ سائن کرنے والے ملازمین کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔مانیٹرنگ یونٹ کے مطابق ہیڈ ماسٹر کیجول لیو لکھتے ہیں جب کہ غیر حاضر کبھی نہیں لکھا جاتا، اب اس پریکٹس کو ختم کیا جائے گا۔