اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے اپوزیشن کے عدالت سے رجوع کرنے کو راہ فرار قرار دیدیا۔ بدھ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری کے معاملے پر اتفاق ہوجانا چاہیے تھا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کا قانون ایسا ہے کہ ہمیں اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے عدالت میں جانے سے واضح ہوگیا کہ تاخیری حربے کون استعمال کررہا یے، ان کے مقاصد کیا ہیں؟۔ انہوں نے کہاکہ
آرمی چیف پاکستان کے بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں،وزیر اعظم نے مدت ملازمت میں توسیع کا آئینی اختیار استعمال کیا۔انہوں نے کہاکہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے ایکٹ پر سادہ اکثریت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر اپوزیشن سمجھتی ہے کہ عمران خان ہاتھ ملالیں گے تو وہ ان شکل بھی دیکھنا نہیں چاہتے۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے معاملے پر اپوزیشن ایک طرف مذاکرات کررہی ہے تو دوسری طرف سپریم کورٹ پہنچ گئی۔