پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان اور سعودی عرب کے مابین حج معاہدہ 2020ء  طے پا گیا آئندہ حج کے موقع پر کتنے لاکھ پاکستانی حجاج کرام فریضہ حج ادا کرینگے ؟ تفصیلات جاری

datetime 4  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)مکہ مکرمہ میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین حج معاہدہ 2020ء  طے پا گیا۔ ترجمان مذہبی امور  کے مطابق وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری  نے سعودی ہم منصب ڈاکٹر صالح بن بنتن کے ہمراہ معاہدے پر دستخط کئے۔ ترجمان عمران صدیقی کے مطابق آئندہ حج کے موقع پر دو لاکھ پاکستانی حجاج کرام فریضہ حج ادا کرینگے ۔ معاہدے سے قبل پیر نور الحق قادری کی

سربراہی میں پاکستانی وفد نے سعودی ہم منصب سے حج انتظامات پر مذاکرات کیے۔ ترجمان کے مطابق سیکرٹری میاں مشتاق بورانہ ، پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز ، ڈی جی حج ابرار مرزا  ، ڈائریکٹر ساجد اسدی   بھی مذاکراتی ٹیم میں شامل  تھے ۔سعودی  وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر صالح بن بنتن  کے ہمراہ نائب وزیر حج، سیکرٹری  حج، موسسہ، نقابہ سیارات، ادلہ کے سربراہ شریک ہوئے ۔حج 2020ء کیلئے حجاج کو مزید بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے پاکستانی وفد نے متعدد مطالبات پیش کئے ۔ پیر نور الحق قادری نے کہاکہ  روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں دیگر شہروں کی شمولیت ، مشاعر میں اضافی سہولیات ، ملکی کوٹہ میں مزید اضافہ کا مطالبہ کرتے ہیں۔ سعودی وزیر حج نے کہاکہ منیٰ میں گنجائش کم ہے تاہم حج کوٹہ میں اضافہ کی درخواست پراعلیٰ حکام سے بات کی جائے گی۔انہوںنے کہاکہ پچھلے سال روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں پاکستان کی شمولیت نہایت کامیاب رہی: ڈاکٹر صالح بن بنتن  نے کہاکہ دیگر شہروں تک روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کی توسیع کیلئے سعودی وزارتِ داخلہ سے بات کی جائے گی۔منیٰ، مزدلفہ ، عرفات میں شکایات کے ازالے کیلئے سعودی۔پاک جوائنٹ ورکنگ کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ۔سعودی وزیر نے کہاکہ پاکستان اور سعودی اراکین پر مشتمل دس رکنی کمیٹی مسائل کے ازالے کیلئے موقع پر احکامات جاری کرے گی۔سعودی وزیر حج  نے کہاکہ کمیٹی مشاعر میں پاکستان کی مرضی کے مطابق کھانا اور سفری سہولیات کی فراہمی  کو یقینی بنائے گی۔سعودی وزیر حج  نے کہاکہ پاکستانی وفد (آج) جمعرات کو مختلف خدمات کے سعودی دفاتر کا دورہ  کرے گا اور معاہدات طے کیے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…