جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے دور حکومت میں ہی انصاف کا نظام کمزور،وزیراعظم کے ترجمان بھی کھل کر بول پڑے

datetime 4  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہاہے کہ یہ ہمارے ملک کا المیہ ہے کہ پردے کے پیچھے سیاست ہوتی ہے، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع پر تمام جماعتوں کا اتفاق تھا۔

ان کی ملازمت کی مدت میں توسیع کا قانونی مسودہ جلد منظر عام پر آجائیگا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ اپوزیشن سے ہر معاملے پر مذاکرات کررہے ہیں اور امید ہے کہ یہ ہمارا ساتھ دیں گے۔وزیراعظم کے ترجمان نے کہا کہ احتساب کا نظام کمزور ہے، جیلوں میں ہزاروں بے گناہ افراد قید ہیں۔انہوں نے کہاکہ میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر ہی مریض کو ریلیف دیا جاتا ہے۔ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ عدلیہ کی آزادی پر یقین رکھنا چاہیے تاہم عدالتی نظام میں اصلاحات کا حامی ہوں۔ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن نے کہا کہ وثوق سے کہتا ہوں نیب کا ادارہ آزاد ہے۔فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ معاملہ الیکشن کمیشن میں چل رہا ہے، الیکشن کمیشن کا معاملہ بھی اپوزیشن کی معاونت سے حل ہوجائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب کے متعلق وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا کہ عثمان بزدار جنوبی پنجاب سے منتخب کیے گئے ہیں لیکن یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وزیراعلیٰ تن تنہا صوبے میں بہت سے معاملات کو نہیں دیکھ سکتا اس کیلئے ایک ٹیم ہوتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…