ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

کھدائی کے دوران انسانی ہڈیاں برآمد،یہ ہڈیاں کس کی ہیں؟پولیس اور ہسپتال انتظامیہ کے متضاد بیانات

datetime 4  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(سی پی پی)ناظم آباد میں نجی اسپتال کے قریب سے کھدائی کے دوران انسانی ہڈیاں برآمد ہوئی ہیں جس کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پولیس کے مطابق ناظم آباد نمبر 3 میں نجی اسپتال کے قریب سے کھدائی کے دوران انسانی ہڈیاں برآمد ہوئیں تاہم اس حوالے سے تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں، ڈاکٹروں کی ٹیم کے مطابق ہڈیاں کئی سال پرانی ہیں جب کہ برآمد ہونے والی ہڈیاں نجی اسپتال کی جانب سے دفنائی گئی تھیں جس کی اسپتال کی جانب تصدیق کی گئی ہے۔دوسری جانب ناظم آباد میں واقع نجی اسپتال نے پولیس کے موقف کی تردید کردی ہے، ایڈمنسٹریٹر نجی اسپتال کے مطابق ہڈیاں اس طرح کہیں دبانا ہمارا طریقہ کار نہیں ہے، اسپتال میں روزانہ اعضا نہیں کٹتے، ایسا کبھی کبھار ہوتا ہے جب کہ ہم کٹنے والے اعضا جمع نہیں کرتے، لواحقین خود ہی لے جا کر قبرستان میں دفن کردیتے ہیں اور اگر کوئی نہ لے کر جائے تو اسپتال کا عملہ خود قریبی قبرستان میں دفن کردیتا ہے۔وزیر صحت سندھ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسپتالوں میں ہڈیوں کو دفن کرنے کی پریکٹسز ماضی میں ہوا کرتی تھیں، اب اسپتال یہ پریکٹسز نہیں کرتے، موجودہ دور میں میڈیکل اسٹوڈنٹس مصنوعی ڈیڈ باڈیز پر پریکٹیکل کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…