پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

9ایم اے ، دنیا کے سب سے بڑے بینک میں مختلف شعبوں کی سربراہ،مصطفیٰ کھر منہ بولے بھائی ،شہریار خان رشتے دار،عذرا آپا لاہور میں کیوں کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں؟تفصیلات پڑھ کر آپ کی آنکھیں بھی پھٹی کی پھٹی رہ جائینگی

datetime 4  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انتہائی تعلیم یافتہ خاتون اور سابق بینک افسرعذرآپا لاہور میں سڑک پر رہنے پر مجبور ،تفصیلات کے مطابق عذرآ پا ایک پرانی آلٹو گاڑی میں رہائش پذیر ہیں اور یہی ان کی کل کائنات ہے ۔عذرا آپا نے ایک دو نہیں بلکہ 9ایم اےکیے ہیں۔

وہ دنیا کے سب سے بڑے بینک BCCIکے مختلف شعبوں کی سربراہ تھیں اورسابق صدر آصف علی زرداری کےوالد حاکم علی زرداری لندن میں ان کے پاس اس بینک کےتوسط سے 28ملین ڈالر کی خطیر رقم پاکستان میں ایک شوگر مل لگانے کی غرض سے بطور قرض لینے بھی آئے، لاہور کینٹ میں موجود پولو گرائونڈ عذرآپا کے نانا نے بنوایا تھا ۔ان کی والدہ کا گھر کراچی میں تھااور کاردار پر ان کی سب سے بڑی کوٹھی تھی ۔عذراآپا عارف جان روڈ (لاہور کنٹونمٹ ) میں رہا کرتی تھیں جس کی مالیت کروڑوں میں نہیں بلکہ اربوں میں تھی ۔تہمینہ درانی عذراآپا کی سب سے اچھی دوست جبکہ غلام مصطفیٰ کھر ان کے منہ بولے بھائی تھے اور وہ عذرا آپ کے ساتھ لندن میں رہا کرتے تھے جبکہ پی سی بی چیئر مین شہریار خان بھی ان کے رشتے دار ہیں ۔عذرا آپا نے بتایا کہ جب ایک سازش کے تحت BCCIکو بند کیا تو وہ پاکستان آگئیں اور یہاں ایک بوتیک کا کام شروع کیا مگر کچھ فراڈ لوگوں کی وجہ سے عذرا آپا کا سارا پیسہ ڈوب گیا۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ آپ کا تو خاندان انتہائی امیر کبیر تھا مگر آپ ان حالات میں زندگی گزار رہی ہیں تو انہوں نے بڑا ہی مبہم مگر انتہائی معنی خیز جملہ بولا ، کہنے لگیں کہ گدھے پر کتابیں لاد دینے سے وہ عالم نہیں بن جاتا اور پیسہ آنے سے خاندان نہیں بنتا، یہ بات کہ میرے پاس یہ تھا ، وہ تھا ، وہ سب تھا ، اب یہ دیکھنا ہے کہ میرے پاس ہے کیا ؟ ۔انہوں نےکہا مجھےآج بھی پوری امید ہےکہ میرا رب مجھے تھام لےگا ، میرے حالات انشا اللہ ٹھیک ہو جائیں گے۔سوشل میڈیا صارفین نے بھی عذرا آپا سے متعلق ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…