بدھ‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2024 

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کردیا

datetime 3  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) جنوبی پنجاب سے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق رکن صوبائی اسمبلی چودھری عثمان وڑائچ پیپلز پارٹی چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرنے والے چودھری عثمان وڑائچ بوریوالہ کے سابق تحصیل ناظم اور رکن صوبائی اسمبلی پنجاب اسمبلی رہ چکے ہیں۔

چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے ملاقات کے بعد اسلام آباد میں منعقدہ شمولیتی تقریب میں تحریک انصاف کا حصہ بننے کا اعلان کرتے ہوئے چودھری عثمان وڑائچ کا کہنا تھا کہ ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں، وزیراعظم عمران خان کے قافلے میں شامل ہوکر خوشی اور فخر محسوس کررہا ہوں اور پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان انشاء اللہ اقوام عالم میں اپنا مقام حاصل کرے گا۔ چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چودھری عثمان وڑائچ اور ساتھیوں کا تحریک انصاف میں بھرپور خیر مقدم کرتا ہوں، پاکستان تحریک انصاف الحمدللہ ملک کی سب سے بڑی اور توانا جماعت بن چکی ہے، وزیراعظم کے ویڑن کی روشنی میں تحریک انصاف کو جدید سیاسی جماعت کے سانچے میں ڈھال رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی نچلی ترین سطح تک تنظیم سازی کا عمل جلد مکمل کرلیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی میں مشاورت اور اجتماعی فیصلہ سازی کے عمل کو پختہ کررہے ہیں اور مضبوط تنظیمی ڈھانچے کے ذریعے عمدہ گورننس کے حصول میں حکومت کا ہاتھ بٹائیں گے۔ پنجاب کے ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد مزاری،صوبائی وزیر جہانزیب کھچی، پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدر نور خان بھابھہ، مرکزی پنجاب کے صدر اعجاز احمدچوہدری، اورنگزیب کھیچی، جہانزیب کھیچی، راجا ریاض، نذر محمد گوندل، چوہدری اعجاز اسلم، چوہدری ارشاد چوہان اور طارق باجوہ سمیت دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



دس پندرہ منٹ چاہییں


سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…