منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

جعلی اکاؤنٹس کیس: پلی بارگین منظور،اہم شخصیات نے نے مجموعی طور پر پینتالیس کروڑ روپے نیب کو ادا کردیئے،مقدمہ ختم

datetime 3  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن ) جعلی اکاؤنٹس کیس میں ملوث سندھ کے محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کے ایکسئین اسلم پرویز میمن کے وکیل چوہدری محمد اشرف گوجر ایڈووکیٹ نے نیب کی جانب سے پلی بارگین کی درخواست منظور کئے جانے پر جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ سے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست واپس لے لی۔

یاد رہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے متعارف کروائے گئے روشن سندھ پروگرام کے تحت سولر انرجی کی بنیاد پرصوبہ سندھ کے تمام شہری علاقوں کی شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں کو روشن کرنے کیلئے قمقمے اور لیمپ نصب کرنا تھے۔ اس مقصد کیلئے حکومت سندھ نے کئی ارب روپے کا بجٹ مختص کیا تھا۔ صرف ضلع میرپور خاص کیلئے تہتر کروڑ روپے مختص کئے گئے تھے۔ نیب نے روشن سندھ پروگرام سے وابستہ کچھ افراد کی جانب سے رقوم جعلی اکاؤنٹس کیس میں جمع کروانے کے ثبوت ملنے پر محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کے افسران اور ٹھیکیداروں کو تفتیش کیلئے گرفتار کرنے کیلئے کوششیں شروع کردیں۔ دریں اثناء گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر محکمہ بلدیات و دیہی ترقی ضلع میرپور خاص کے ایکسئین اسلم پرویز میمن نے اپنے وکیل چوہدری محمد اشرف گوجر ایڈووکیٹ کی وساطت سے اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری کرو الی اور شامل تفتیش ہوگیا۔ نیب نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل سمیت چند افسران اور ٹھیکیداروں کو پہلے ہی گرفتار کرلیا تھا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ محکمہ بلدیات کے سات افسران اور تین ٹھیکیداروں نے پلی بارگین کے ذریعے اپنا جرم قبول کرتے ہوئے مجموعی طور پر پینتالیس کروڑ روپے نیب کے پاس جمع کروادیئے ہیں۔ اس تناظر میں گرفتار ملزمان رہا کردیئے گئے اور ان کے خلاف مقدمہ ختم کر دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…