کراچی (این این آئی) سندھ اسمبلی نے طویل سیشنز اورمسلسل اجلاس کے بعد اخراجات کا ریکارڈ بھی قائم کرڈالا، اخراجات ارکان اسمبلی کو سیشن الاؤنس، تنخواہوں اور دیگر مد میں کئے گئے۔تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی نے رواں مالی سال کے دوران 545 ملین سے زائد کے اخراجات کا ریکارڈ قائم کردیا، ارکان اسمبلی کو سیشن الاؤنس، تنخواہوں اور دیگر مد میں اخراجات کئے گئے۔آغا سراج درانی اور فریال تالپور کی گرفتاری کے بعد سے سندھ اسمبلی اجلاس جاری ہیں، رواں سال کے دوران 89 دن سے
زائد سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا اور ہفتہ وار تعطیل کے دوران بھی سیکریٹریٹ اسٹاف کو سیشن الاؤنس کی ادائیگیاں کی گئیں۔سندھ اسمبلی کا کوئی اجلاس مقررہ وقت پر شروع نہیں ہوا، ارکان کی عدم دلچسپی پرمتعدد اجلاس کورم پورانہ ہونے پرمخر کردیے گئے، سندھ اسمبلی اجلاس میں حکومت واپوزیشن کی نصف بینچ خالی ہوتی ہیں۔یاد رہے رواں سال مئی میں سندھ اسمبلی کی تاریخ کا طویل ترین اجلاس دس گھنٹے جاری رہا، اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے تین گھنٹے طویل تقریر کی۔