آشیانہ ہا وسنگ کیس میں شہباز شریف کے خلاف درخواست واپس،نیب کے وکیل نعیم بخاری نے بڑا سرپرائز دے دیا

3  دسمبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب)نے آشیانہ ہا وسنگ کیس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لے لی۔ منگل کوسپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں بینچ نے آشیانہ ہا وسنگ کیس میں مسلم لیگ ن کے

صدر شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت عظمی میں سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا شہبازشریف کو ذاتی حیثیت میں بلایا گیا تھا؟ جس پر نیب کے وکیل نعیم بخاری نے جواب دیا کہ نہیں بلایا گیا۔نعیم بخاری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف اس وقت ملک میں نہیں ہیں، لاہور ہائی کورٹ نے فروری 2019 کو ضمانت منظور کی تھی، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا کوئی اس کیس میں شہبازشریف کی نمائندگی کر رہا ہے؟ جس پر ایڈووکیٹ اشتر اوصاف نشست سے کھڑے ہوگئے۔نیب کے وکیل نے کہا کہ کس میں 2 وعدہ معاف گواہوں کی درخواستیں منظور اور 2 کی مسترد ہوئیں، چیف جسٹس نے کہا کہ وعدہ معاف گواہ بننے کے لیے اپنا جرم تسلیم کرنا لازم ہے۔قومی احتساب بیورو (نیب)نے آشیانہ ہا وسنگ کیس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لے لی۔ سپریم کورٹ نے نیب کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…