کراچی (این این آئی) نا معلوم افراد نے ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں شدید ہوائی فائرنگ کر کے قانون کی دھجیاں اڑا دیں۔تفصیلات کے مطابق با اثر افراد نے ڈیفنس کراچی کے مختلف علاقوں میں شدید ہوائی فائرنگ کر کے قانون کی دھجیاں اڑا دیں، فائرنگ کا یہ واقعہ 2 روز قبل سندھ کے یوم ثقافت پر پیش آیا۔نجی ٹی وی کے مطابق منچلے گانا بجاتے ہوئے فائرنگ کرتے رہے، پولیس ناکے پر جیسے ہی روکا گیا
تو اہل کار کے سامنے بھی فائرنگ کی گئی، گاڑی میں بیٹھے شخص نے گالی دے کر کہا کہ ہمیں کوئی نہیں پکڑ سکتا۔ فائرنگ کرنے والے ٹولے میں موجود ہر گاڑی میں دو سے 3 افراد کے پاس اسلحہ موجود تھا۔خیال رہے کہ یکم دسمبر اتوار کے دن سندھ کا یوم ثقافت تھا، جسے کراچی سمیت صوبے بھر میں روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا، ہر طرف سندھی ٹوپی اور اجرک کی بہار نظر آئی۔