پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

پی آئی اے کے فضائی میزبان نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کردی چھوٹا ہینڈ کیری بیگ واپس لوٹا دیا ، جانتے بیگ میں کتنی بڑی رقم موجود تھی ؟

datetime 3  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(اے ایف بی) پی آئی اے کے فضائی میزبان مسافر کو گم ہونیوالی رقم ڈھونڈ واپس کردی، بیجنگ جانیوالے مسافر کا چھوٹا ہینڈ کیری بیگ جہاز میں ہی گرگیا تھا، بیگ میں 4ہزار چینی کرنسی اور ضروری دستاویزموجود تھے۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے فضائی میزبان نے

ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کردی، اسلام آباد سے بیجنگ جانیوالی پرواز کے مسافر کوگم ہونیوالی رقم ڈھونڈ کر واپس کردی۔پی کے852سے بیجنگ جانیوالے مسافرکاچھوٹاہینڈکیری بیگ جہازمیں ہی گرگیاتھا، فضائی میزبان جہانزیب انوراورظفرنقوی نے مسافرکوتلاش کرکے بیگ حوالے کیا، مسافر کے بیگ میں 4ہزار چینی کرنسی اور ضروری دستاویزموجود تھے،گمشدہ رقم ملنے پر مسافر نے فضائی میزبانوں اور پی آئی اے کا شکریہ ادا کیا خوشی میں پاکستان اورپی آئی ایزندہ باد کانعرہ لگایا۔یاد رہے چند روز قبل بھی پی آئی اے کے فضائی میزبانوں نے ایماندار کی مثال قائم کرتے ہوئے مانچسٹر سے اسلام آباد آنے والے مسافر کے کھوئے چار ہزار پاونڈ مالک کو پہنچا دئیے تھے، چار ہزار پاونڈز کی مالیت پاکستانی روپوں میں آٹھ لاکھ بنتی تھی۔مانچسٹر سے آنے والا مسافر اپنی رقم جہاز میں بھول کر اتر گیا تھا، ائیرہوسٹس مہوش شوکت اور اسٹیورڈ ممتاز ابرو نے ایمانداری سے رقم مالک کو ڈھونڈ کر حوالے کی، پرواز پی کے 702 چوبیس نومبر کو مانچسٹر سے اسلام آباد پہنچی تھی۔‎

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…