اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انسداد دہشتگردی عدالت نے 20 مریدین کو قتل کرنے سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم عبدالوحید اور اس کے تین ساتھیوں کو 27 ،27 مرتبہ سزائے موت ، 100 سال قید اور جائیدا د ضبط کرنے کا حکم جاری کر دیا،یاد رہے کہ یکم اپریل 2017 میں سرگودھا کے مضافاتی علاقے چک نمبر95 شمالی میں واقع ایک درگاہ دربار مستی سرکار
چوہدری علی محمد قلندر میں پیش آیا تھا جہاں پیر نے ہی بیس افراد کو قتل کردیا تھا،کچھ لوگ زخمی بھی تھے۔ متولی عبدالوحید کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ ایک سابق سرکاری افسر ہیں اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق وہ پنجاب الیکشن کمیشن میں تعینات تھے،عبدالوحید نے دورانِ تفتیش پولیس کو بتایا ہے کہ مریدوں کو اس شک میں قتل کیا ہے کہ وہ انھیں زہر دینے کی سازش میں ملوث تھے۔