لاہور(اے ایف بی)لاہور کی مسجد سے ایک لاکھ روپے مالیت کے جوتے چوری ہو گئے، متاثرہ شہری نے تھانے میں درخواست دے دی۔لاہور کے تھانہ سول لائینز میں ڈیفنس کے رہائشی شیراز بشیر نے درخواست دی ہے کہ گنگا رام اسپتال کے قریب میسن روڈ کی ایک مسجد میں
نماز مغرب ادا کرنے گیا، جہاں اس کے ایک لاکھ روپے مالیت کے جوتے چوری ہو گئے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے چور کو تلاش کر کے اس کے جوتے برآمد کرائے جائیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔