جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان کے بڑے ڈیم کی تعمیر روکنے کیلئے بنایاگیاگھناؤنا منصوبہ پکڑا گیا،چونکا دینے والے انکشافات

datetime 1  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) واپڈا نے مہمند ڈیم کی تعمیر کے لئے مشاورتی خدمات کا ٹھیکہ دینے سے متعلق نیب کو بھجوائی جانے والی جھوٹی در خواست اور لاہور ہائی کورٹ میں دائر جھوٹی اور بے بنیاد رٹ پٹیشن کے خلاف سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی۔ درخواست کا مقصد ایسے عناصر کی نشاندہی کرتے ہوئے اُنہیں انصاف کے کٹہرے میں لانا ہے،

جو اِن جھوٹی شکایات اور بے بنیاد رٹ پٹیشن کے ذریعے پاکستان میں آبی وسائل کی ترقی خصوصاًمہمند ڈیم ہائیڈڈرپاور پراجیکٹ کی تعمیر میں رکاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں۔سپریم کورٹ کے پانچ رکنی عملدرآمد بنچ کے روبرو دائر کی جانے والی متفرق درخواست میں واپڈا نے عدالت عظمیٰ سے اِس بات کی استدعا کی ہے کہ وہ تحقیقاتی اداروں کو اِس بات کا حکم دے کہ وہ اِن جھوٹی درخواستوں کے پسِ پردہ عناصر کو بے نقاب کریں،جو منصوبے کی تعمیر کے خلاف عدالتوں، نیب اور عملدرآمد کرنے والے اداروں کو غیر ضروری طور پر ملوث کرنا چاہتے ہیں۔یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ مہمند ڈیم پراجیکٹ کے لئے مشاورتی خدمات کا کنٹریکٹ ایوارڈ کرنے کے خلاف محبوب الہی کے نام سے 21مئی 2019  کو نیب کو ایک شکایت ارسال کی گئی، جس میں استدعا کی گئی کہ قوانین کے برخلاف مذکورہ کنٹریکٹ ایوارڈکرنے پر نیب واپڈا کے خلاف کارروائی عمل میں لائے۔ ساتھ ہی 25 مئی 2019  کو لاہور ہائی کورٹ میں بھی مذکورہ کنٹریکٹ ایوارڈ کرنے کے خلاف حکم امتناعی جاری کرنے کے لئے رٹ پٹیشن دائر کر دی گئی۔اِس رٹ پٹیشن کو دائر کرنے کے لئے بھی محبوب الہی کا نام اور شناخت استعمال کی گئی۔درخواست پر نیب نے تحقیقات کا آغاز کیا۔ بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ نے بھی چیئرمین نیب کو حکم دیا کہ وہ اِس معاملے کا جائزہ لے کر فیصلہ کریں۔ واپڈا نے مشاورتی خدمات کا کنٹریکٹ ایوارڈ کرنے سے متعلق تمام ریکارڈ نیب کو فراہم کردیا، اور واضح کیا کہ کنٹریکٹ تمام متعلقہ قوانین کے مطابق ایوارڈ کیا گیاہے۔دریں اثنا، نیب نے ملتان میں واقع اپنے دفتر اور پولیس کے ذریعے شکایت کنندہ یعنی محبوب الہی سکنہ چوٹی زیریں ضلع ڈیرہ غازی خان کو بھی طلب کیا۔ محبوب الہی نے بتایا کہ نہ تو اِس نے نیب کو کوئی شکایات بھجوائی ہے اور نہ ہی لاہور ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…